one million

سابق وفاقی وزیر کی بیوہ کی ایک کروڑمالیت کی انگوٹھی چوری

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر مرحوم بشیر بلور کی بہو اور عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کی رہنما ثمر ہارون بلور کی قیمتی انگوٹھی چوری ہوگئی، جس کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ثمر ہارون بلور کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ 4 قیراط ہیرے کی انگوٹھی ان کے مرحوم شوہر ہارون بشیر بلور نے تحفے میں دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ انگوٹھی ایک فنکشن پر پہن کر گئی اور گھر آ کر اتار کر رکھی جو بعد میں اپنی جگہ پر موجود نہیں تھی۔

ثمر ہارون بلور کا مزید کہنا ہے کہ گھر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ نہیں ہے، 5 ملازمین کام کرتے ہیں، ملازمین کو شامل تفتیش کرکے انگوٹھی جس کی مالیت 1 کروڑ روپے سے زائد ہے برآمد کروائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں