گندم درآمد کرکے پرائیویٹ سیکٹر کو نوازنے کا انکشاف، خزانے کو 1 ارب ڈالرز کا نقصان

گندم درآمد کرکے پرائیویٹ سیکٹر کو نوازنے کا انکشاف، بیورو کریسی کے غلط فیصلوں سے قومی خزانے کو 1 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل فوڈ سیکورٹی نے وافر گندم ہونے کے باوجود نجی شعبے کیلئے 35 لاکھ ٹن گندم درآمد کی اجازت مانگی، جس پر ای سی سی نے منظوری بھی دی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل فوڈ سیکورٹی نے پہلے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی سمری تیار کی تھی، وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی نے ہر کسی کو گندم منگوانے کی اجازت دی، یکم اپریل 2024ء تک 43 لاکھ ٹن گندم حکومت کے پاس موجود تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مارچ میں سندھ میں گندم کی نئی فصل آنے سے گندم درآمد کی ضرورت نہیں رہی تھی، بیوروکریسی کے غلط فیصلے سے ایک ارب ڈالرز کا زرِمبادلہ ضائع ہوا۔نگراں حکومت کی غلط حکمتِ عملی سے آج گندم کے کاشت کار رُل گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں