واٹس ایپ کا مزاج ” جمہوری ” بنایا جانے لگا !!

واٹس ایپ نے گروپ چیٹ میں ایڈمن کو ڈس مس کر نے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔’ڈس مس ایز ایڈمن ‘فیچر کی مدد سے کسی بھی گروپ ایڈمن سے اس کے اختیارات واپس لے کر اسے اسٹینڈرڈ گروپ چیٹ ممبر بنایا جاسکتا ہے اور گروپ میں‌ ہونے والی گفتگو کا کنٹرول سنبھالا جاسکتا ہے۔ اس آپشن کا مقصد بظاہر ایڈمن کی” آمریت ” کو کم کرنا بتایا جارہا ہے . . جس سے گروپ کے ممبر کو مزید آزادی حاصل ہوگی . جبکہ ایڈمنز بھی محتاظ ہوکر ایکشن لیں‌ گے . واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور فی الوقت آئی او ایس صارفین کے لیے اس پر کام کیا جارہا ہے۔یہ فیچر گروپ ایڈمنز کے لیے ‘گروپ انفو سیکشن میں دستیاب ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں