بجلی کے بڑے بریک ڈاون کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا گرڈ اسٹیشن مکمل بند ہوگیا۔دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی گزشتہ روز صبح 11:30پر بند ہوئی تھی۔ترجمان واٹرکارپوریشن نے بتایاکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاو¿ن کے باعث پمپنگ کا گرڈ اسٹیشن مکمل بند ہوا جس سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق بریک ڈاون کے باعث پانی کے بیک پریشر سے 72 انچ کی لائن نمبر 5 اور 72 انچ کی لائن نمبر ایک پھٹ گئیں۔ترجمان واٹرکارپوریشن نے شہریوں سے التماس کی تھی کہ وہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔ انہوں نے کہا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر دوبارہ اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہواہے جس سے پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ مکمل طور پر بند ہوگئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کا دوبارہ بریک ڈاون رات 8 بج کر 10 منٹ پر ہوا۔ترجمان کے مطابق مرمتی کام کے بعد پانی کی فراہمی دوبارہ بحال کردی جائے گی۔