انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے موسم گرما میں نہری پانی کے شدید بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔
ارسا نے ممکنہ بحران کی وجہ واپڈا کی مبینہ نااہلی، کم برفباری اور بڑی مقدار میں پانی چوری کو قرار دیا دیا ہے۔
ارسا نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ موسم گرما میں پانی کا شارٹ فال 40 فیصد تک جاسکتا۔
ارسا ذرائع کے مطابق واپڈا تربیلا ڈیم پر توسیعی منصوبوں پر بروقت تعمیری کام مکمل نہیں کرسکا، تاخیر سے 85 ہزار کیوسک پانی کا اخراج نہیں ہوسکے گا۔
ارسا ذرائع کے مطابق ٹی فور منصوبے کی غلط ڈیزائننگ سے 30 ہزار کیوسک پانی کا اخراج نہیں ہوگا، تربیلا ڈیم سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 15 ہزار کیوسک پانی کی فراہمی نہیں ہو سکے گی۔