پاکستان نے والی بال سیریز کے پہلے میچ میںآسٹریلیا کو شکست دے دی

اسلام آباد:پاک آسٹریلیا والی بال سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو صفر کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دے دی۔اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں میچ کھیلاگیا۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ پچیس بائیس، پچیس بائیس اور پچیس بیس سے اپنے نام کرلیا۔

شائقین کی بڑی تعداد نے پہلے میچ میں شرکت کرکے پاکستان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان نے ایک صفر سے سبقت حاصل کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں