تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ فلسطین مسئلے کی جڑ اسرائیل کا خطے پر ناجائز قبضہ ہے۔
ولید اقبال نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر سینٹ اجلاس بلانے کی حمایت کریں گے، مسئلے کی جڑ اسرائیل کا خطے پر ناجائز قبضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا اجلاس جلد بلانے کا اختیار حکومت اور وزارت پارلیمانی امور کا ہوتا ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ بلاول کے انتخابات کی تاریخ اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔