پاکستانی فلم انڈسٹری میں چاکلیٹی ہیر و کا خطاب پانے والے وحید مراد 2 اکتوبر 1938ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔وہ معروف فلمساز وتقسیم کار نثار مراد کی اکلوتی اولاد تھے۔
وحید مراد نے اپنے فلمی سفر میں 125 فلموں میں بطور رومانوی کردار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں ہیرا اور پتھر، دل میرا دھڑکن تیری، ارمان ، عندلیب، مستانہ اور دیور بھابی شامل ہیں۔
وحید مراد کو اصل شہرت فلم ’ہیرا اور پتھر‘ سے حاصل ہوئی جبکہ وحید مراد کو پاکستان کی پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم ’ارمان‘ کا فلم ساز، مصنف اور ہیرو ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
یہ فلم 1965ء میں ریلیز ہوئی اور پاکستان کی پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
وحید مراد ایک کرشماتی شخصیت تھے ، انکے ڈریسز اور ہیئر اسٹائل نے بھی نئے فیشن کو فروغ دیا۔۔ اپنے عروج کے دوران لاکھوں دلوں پر راج کرنے والا یہ خوبصورت فنکار صرف 45 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگیا،وحید مراد 23 نومبر 1983ء کو خالق حقیقی سے جاملے۔