مہنگائی کا طوفان: کراچی میں سبزی خریدنا بھی خواب بن گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ: ذیشان خان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پی ڈی ایم حکومت کی رخصتی کےبعد بھی عوام کو چین، سکون نصیب نہ ہوسکا، نگراں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی غریب اور متوسط طبقے پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے، 1 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ کیا گیا جبکہ بجلی بھی آئے روز مہنگی کی جارہی ہے، جس کا سارا بوجھ غریب عوام کو برداشت کرنا پڑرہا ہے، بدترین مہنگائی اور بڑھتی بیروزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کردیا، عوام کی قوت خرید شدید متاثر ہوئی ہے، موجودہ حالات میں گوشت اور دال کےبعد سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کی بلندیاں چھورہی ہیں، فی کلو ادرک کی قیمت 1 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی، لہسن 480 اور ٹماٹر 150 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں، شہر میں آلو، پیاز، بھنڈی، توری، کدو، کریلے، بینگن، کھیرے، بند گوبھی، پھول گوبھی، کھیرے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں،اہلیان کراچی کا کہنا ہےکہ موجودہ حالات میں سبزیاں خریدنا بھی خواب بنتا جارہا، حکمران جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں، بجلی کے بھاری بھرکم بلز ادا کریں، بچوں کی اسکول فیس دیں، گھر کا کرایہ دیں یا راشن خریدیں، زندگی امتحان بن گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں