کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر

کراچی کے بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔

شہرِ میں گوبھی 160 روپے کلو، پیاز 120 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ ادرک کی قیمت 800 روپے کلو ہے اور لہسن کی 500 روپے میں فروخت جاری ہے۔

کراچی میں ٹماٹر 120روپے کلو اور مرغی کا گوشت 580 روپے میں دستیاب ہے۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے بازاروں میں قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ گوشت کے ساتھ ساتھ اب سبزیاں بھی خریدنے سے قاصر ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں