پی ٹی آئی کاتعمیری سیاست سے کوئی تعلق نہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور :وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کاتعمیری سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اڈیالہ جیل کا قیدی ملک و قوم سے مخلص نہیں۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسے اور احتجاج کی گیم کھیل رہی ہے، جلسہ ہو رہا ہے ،جلسہ ملتوی ہو گیا ہے، وہ آرہا ہے، وہ ایڈجسٹ ہو چکا ہے، تعمیری سیاست،تنقید برائے اصلاح جیسی جمہوری روایات سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آ ئی جو شرانگیزی پریس کانفرنسز اور سوشل میڈیا پر پھیلاتی ہے ،وہی شرانگیزی اس نے جلسے میں پھیلانا تھی، سیاسی لوگ پرامن جدوجہد کرتے جبکہ غیر سیاسی لوگ عوام میں انتشار اور افرا تفری پھیلانے کو جدوجہد کا نام دیتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے کوچ کی حقیقت جان چکا ہے، اڈیالہ جیل کا قیدی ملک سے مخلص ہے نہ قوم سے ، ڈیجیٹل دہشتگرد پرامن ہوتے نہ مہذب بلکہ شدت پسندی کا ا?خری درجہ ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں