اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورزپروزیراعظم پیکیج جاری رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے .وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے جاری مالی سال کے دوران وزیر اعظم ریلیف پیکیج کو نظر ثانی شدہ قیمتوں اور سبسڈی کے ساتھ جاری رکھنے اور وئرہاﺅسز و لاجسٹک کے شعبہ کو صنعت قرار دینے کی منظوری دے دی۔
ای سی سی کااجلاس وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت فنانس ڈویڑن میں منعقدہوا۔ اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین،وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
ای سی سی نے وزارت صنعت وپیداوار کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے مالی سال 2024-25 کے لیے وزیر اعظم کے ریلیف پیکیج کو نظر ثانی شدہ قیمت اور سبسڈی کے ساتھ جاری رکھنے کی تجویز کی منظوری دی جسے منظورکرلیاگیا۔