بی آئی ایس پی صارفین کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم

اسلام آباد: یوٹیلیٹی ا سٹورز کارپوریشن نے بی آئی ایس پی صارفین کیلئے سبسڈی ختم کردی۔وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت سستی اشیاءکی فروخت بھی فوری بند کردی گئی۔تمام اشیا پرعام صارفین کے ریٹ لاگو کر دیئے گئے ۔

کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے احکامات موصول ہوئے جس پر اقدام کیا گیا اور سبسڈی والی اشیاءکی فروخت بندکی گئی اورصورتحال واضح ہونے تک وزیراعظم پیکیج کے تحت فروخت بند رہے گی،یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن نے بتایا کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کےتحت سستی اشیاءکی فروخت فوری طور پربند کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں