عثمان ڈار نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑ دی

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے موقف اپنایا کیا کہ 9 مئی حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ ایک دن میں رونما نہیں ہوا، ورکرزکی ایسی ذہن سازی کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار ہونے نہیں دینا، چیئرمین پی ٹی آئی ریاست مخالف بیانیے کو سپورٹ کرتے تھے، جس طرح اداروں پر حملے ہوئے اس کے بعد پی ٹی آئی کی بنیادیں ہل گئیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی منصوبہ بندی چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت زمان پارک میں ہوئی، موجودہ صورت حال کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی خود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں