اسرائیل فسلطین کشیدگی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ایک بار پھر ویٹو کردی۔
خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد برازیل نے پیش کی تھی۔
امریکا نے دوسری بار سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے، اس سے پہلے روس نے جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی۔ انہیں بھی امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔
سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پر 15 میں سے 12 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیے، جبکہ روس اور برطانیہ ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔