امریکی ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں خوراک، پانی، بجلی اور ایندھن کی فوری بحالی کرائی جائے۔
کانگریس ارکان نے صدر بائیڈن کو خط لکھ کر غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن اسرائیل کی غزہ کیلئے انسانی ضروریات بند کرنے کے معاملے کو دیکھیں۔
غزہ کے ہسپتال مردہ خانوں میں تبدیل ہوجانے کا خطرہ ہے، ریڈ کراس
امریکی میڈیا کے مطابق ارکان کانگریس نے کہا کہ اسرائیل کے حملوں سے غزہ کی صورتحال، شمالی غزہ سے لاکھوں فلسطینیوں کے انخلا اور اس کے خطرناک نتائج پر تشویش ہے۔
خط میں ارکان کا کہنا تھا کہ غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں، فلسطین اور اسرائیل کے دونوں طرف شہریوں کا جانی نقصان روکا جائے۔
اراکین کا کہنا تھا کہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ تک انسانی امداد کیلئے راہداری بنوائی جائے، امریکا اور عالمی برادری خطے کے پائیدار امن کے کیلئے اقدامات کریں۔
خط میں ارکان کانگریس نے مزید کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں انسانی بحران حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔