نیویارک: اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اسپتال پر حملے میں سینکڑوں معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ککا کہنا تھا کہ میں غزہ میں اسپتال پر حملے میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں کی ہلاکت سے خوفزدہ ہوں، جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے، اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرکے امدادی ٹیموں کو راستہ فراہم کرے۔