اقوام متحدہ کا غزہ جنگ بندی، فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہےکہ اب وقت آگیا کہ غزہ میں جنگ بند کی جائے، فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

رفح کراسنگ کے دورے پر ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں کا درد دنیا کے سامنے لانے کیلئے آیا ہوں، غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ اب انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے، امدادی سامان کو روکنا اخلاقی کمزوری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو انسانی امداد کی رسائی پورے غزہ میں بلا روک ٹوک دینی چاہیے، غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے مصر کے ساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ رفح میں زمینی آپریشن انسانی تباہی کا سبب بنے گا، اتنے لوگوں کو مرتا ہوا اور اتنی اذیتوں میں نہیں دیکھا جاسکتا۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس ہے، ان سے اپیل ہے غزہ جنگ روکی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں