اپوزیشن لیڈرعمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری

سرگودھا:انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اس حوالے سے عمر ایوب خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، اسلام آباد پولیس اور میانوالی پولیس نے مشترکہ طور پرمیرے گھر چھاپا مارا ہے۔

عمر ایوب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ایجنسیاں مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ اور جلاو¿ گھیراو¿ سے متعلق کیسز میں عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے تاہم بعد ازاں عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں