کال ریکارڈنگ قانون سے شہباز شریف نے اپنی شہ رگ کاٹ دی ،عمرایوب

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کال ریکارڈنگ قانون پر ردعمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف نے اس قانون سے اپنی شہ رگ کو کاٹا ہے اس قانون کے ذریعے ہم سب کو ہتھکڑیاں لگیں گی۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کال ٹیپ کی اجازت سے متعلق ایک ایس آراو نکالا گیا ہے معاشرے کو کنٹرول کرنے کیلئے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے بدقسمتی سے ایسے قوانین کی زد میں حکومتی اراکین بھی آئیں گے۔

علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کال ٹیپنگ کی اجازت اس حکومت کے گلے پڑے گی، یہ خود اس کی زد میں آئیں گے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اس ہی قانون کے تحت ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے عدالتوں میں گھومتے نظرآئیں گے یا جیل میں بیٹھے ہوں گے، اس سے زیادہ نالائق حکومت نہیں دیکھی۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف تمام کیسزجلدختم ہونےوالے ہیں، وزیراعظم صرف اورصرف بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نکاح کیس بھونڈاکیس ہے، ان کے پاس صرف عدت کے کیس کا بہانہ رہ گیا ہے۔انھوں نے پیش گوئی کی ڈالر ساڑھے تین سوروپے کاہونے جارہاہے۔ پی ٹی آئی کے دورمیں بجلی کایونٹ سترہ روپے کاتھا، اب سو روپے کا ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں