اس وقت بھی فرد واحد فیصلے کر رہا ہے، عمر ایوب

لاہور: پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی فرد واحد فیصلے کر رہا ہے،ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ایجنسیز اپنے پیشہ ورانہ امور انجام دیں ،سیاست میں نہ پڑیں ، اس سے ادارہ کمزور ہوگا۔عمر ایوب نے کہا کہ حماد اظہر کے سینٹرل سیکرٹریٹ آنے پر اسلام آبادپولیس نے بنا وارنٹ کے دھاوا بولا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میاں اسلم اقبال اورحماداظہر کا زبردستی بیان لیا گیا تو نہیں مانیں گے۔

اپوزیشن لیڈر  نے کہا کہ میاں اسلم اقبال اور حماد اظہر پنجاب میں پارٹی کو لیڈکریں گے، رو¿ف حسن پرحملےکی ذمہ داری آئی جی اسلام آباد،ایس ایس پی آپریشنز،محسن نقوی پر آتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت جلسے ہوتے رہیں گے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا ہے ہم جلسوں کی تحریک جاری رکھیں گے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ ہماری خواتین بڑی تعداد میں جیلوں میں ہیں، یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہوئی ان کو اسپتال منتقل کیا گیا،بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،ان کو بھی سزادی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں