نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی عمر سیف 28 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک

نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی عمر سیف 28 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے۔

ڈی ایچ اے ملتان میں 1 کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 62 لاکھ 50 ہزار، ڈی ایچ اے لاہور میں 4 مرلہ کمرشل پلاٹ کی مالیت 3 کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار ظاہر، مسلم ٹاون میں تجارتی عمارت کی مالیت 70 لاکھ، ڈی ایچ اے لاہور میں اہلیہ کے نام پر 1 کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 1 کروڑ 43 لاکھ، ڈی ایچ اے لاہور فیز 9 میں اہلیہ کے نام پر 4 مرلہ رہائشی پلاٹ کی مالیت 4 کروڑ 35 لاکھ ظاہر کی گئی۔

اہلیہ کے نام پر ڈی ایچ اے فیز 11 میں 4 مرلے کا کمرشل پلاٹ کی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار، اہلیہ کے نام پر نیول انکرج لاہور میں 4 مرلے کی 2 پلاٹوں کی مالیت 1 کروڑ 50 لاکھ، اہلیہ کے نام پر ایل ڈی اے سٹی لاہور میں 10 مرلے کے رہائشی پلاٹ کی مالیت 27 لاکھ، نیول انکرج لاہور میں اہلیہ کے نام پر 10 مرلے کے 2 رہائشی پلاٹوں کی قیمت 1 کروڑ 19 لاکھ، اہلیہ کے نام پر اوئسٹر کاؤنٹ گلبرگ 3 لاہور میں اپارٹمنٹ کی قیمت 50 کروڑ ظاہر کی۔

نگران وزیر نے بیرون ملک کاروبار کی مالیت 11 ہزار نوسو 75 ڈالر، ٹی پی ایل پی میں 4 لاکھ شیئرز کی مالیت 4 کروڑ سے زائد اور ڈیڑھ لاکھ شیئرز کی قیمت 6 لاکھ 74 سے زائد ظاہر کی، آئی ٹی کمپنی میں شیئرز کی مالیت 48 لاکھ سے زائد ظاہر کی، 110 تولہ سونے کی مالیت 56 لاکھ سے زائد ظاہر کی۔

نقدی کی صورت 10 لاکھ سے زائد رقم ظاہر کی، نجی بینک اکاونٹ میں 5 کروڑ 26 لاکھ سے زائد، دوسرے اکاونٹ میں 20 ہزار ڈالر سے زائد رقم ظاہر کی، اہلیہ کے اکاونٹ میں 97 لاکھ سے زائد رقم ظاہر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں