اسلام آباد: پاکستان علما کونسل نے جمعہ کو پورے ملک میں یوم شہدائے فلسطین منانے کا اعلان کردیا ہے۔
چئیرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی کی زیر صدارت پاکستان علما کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مذہبی وسماجی رہنماؤں نے شرکت کر کے جمعہ کو یوم شہدائے فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے۔
طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈر کانفرنس میں پاکستان کے کا اعادہ کیا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں، اقوام متحدہ کا کام جارحیت روکنا اور تنازعات حل کرنا تھا لیکن یہ ادارہ اسرائیل اور امریکا کے سامنے ناکام ہوچکا ہے۔