اسرائیل کے ساتھ کھڑے رہیں گے، برطانوی وزیراعظم نے بھی اصلیت دکھادی

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے بھی اپنی اصلت دکھادی، دورہ اسرائیل پر مقبوضہ بیت المقدس پہنچ گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

برطانوی وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ برطانیہ مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کا راستہ کھولنے کے اسرائیل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مجھے یہاں آپ کے ساتھ موجود ہونے پر فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں