متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی شدید متاثر

متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی متاثر کردیا، کئی علاقوں میں بارش کے دوران اندھیرا چھاگیا۔

دبئی ایئرپورٹ کے اطراف کی شاہراوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

مختلف ریاستوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات یو اے ای نے مختلف ریاستوں میں بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دبئی کی مرکزی سڑک شیخ زاید روڈ کے متعدد حصوں پر بارش کا پانی موجود ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمٹ نے ہدایت کی کہ عوام بارش میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ادھر دبئی کے متعدد علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئیں، گھروں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، بڑے شاپنگ مالز میں بھی بارش کا پانی موجود ہے۔

دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سامنے شیخ زاید روڈ پر پانی جمع ہے، جہاں کئی گھنٹوں سے شدید ٹریفک جام ہے اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

بارش کے باعث متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں جبکہ شدید ژالہ باری سے کئی گاڑیوں کی ونڈ اسکرینز بھی ٹوٹ گئیں۔ علاوہ ازیں کچھ علاقوں میں بجلی کی بندش کی شکایتیں بھی سامنے آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں