متحدہ عرب امارات نے افغان طالبان کے نامزد سفیرکوتسلیم کرلیا

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات نے افغان طالبان کے نامزد کردہ سفیر کو تسلیم کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے نامزد کردہ سفیر بدرالدین حقانی کو تسلیم کرلیا۔

افغان وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں بدرالدین حقانی کو سفیر نامزد کرنے اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے انہیں سفیر تسلیم کرنے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔افغانستان کے طالبان حکمرانوں کی یہ ایک بڑی سفارتی جیت ہے جنہیں اب تک دنیا کی کسی بھی حکومت نے با ضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

افغان سفیر بدرالدین حقانی نے متحدہ عرب امارات کے پروٹوکول امور کے نائب وزیر سیف عبداللہ الشمسی کو اپنی اسناد پیش کیں، بدرالدین حقانی جلد باضابطہ تقریب میں امیر متحدہ عرب امارات کو باضابطہ طور پر اپنی اسناد پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں