متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے ذمہ 2 ارب ڈالر کا قرض رواں ہفتے ایک سال کیلئے موخر ہونے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای سے دو ارب ڈالر کا قرض23 جنوری تک میچیور ہورہا ہے، جسے ایک سال موخر کرنے کیلیے نگران وزیراعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا ہے۔
موخر ہونے پر یو اے ای کو ایک ارب ڈالر پر3 فیصد، ایک ارب ڈالر پر6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔