مزدوروںکے قتل میں ملوث کالعدم بی ایل اے کے 2 دہشت گردگرفتار

گوادر:گوادر میں مزدوروں کے قتل میں ملوث کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔کوئٹہ میں وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھاکہ گرفتاردونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے اور مزدوروں کے قتل میں ملوث دونوں دہشت گرد گوادر سے گرفتار ہوئے۔

ضیا لانگو کا کہنا تھاکہ معصوم شہری دہشت گردوں کا نشانہ بن رہے ہیں، دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں جانوں کانقصان ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کامقصد ملک میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے،  ہم اپنے لوگوں کو مزید قتل ہوتے نہیں دیکھ سکتے، دہشت گردوں کو ہمارے حقوق سے کوئی سروکار نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ جو بلوچستان کے حقوق کی بات کرے گا ہم ان کیلئے دو قدم آگے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گوادر کے علاقے سربندر میں کوارٹر میں سوئے ہوئے7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ایک مزدور زخمی ہوا تھا۔حجام کی دکام پر کام کرنے والے جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں