ترکیہ: پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکا

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے۔حملہ آور نے وزارتِ داخلہ کے گیٹ سے گاڑی ٹکرائی، دھماکے کے نتیجے میں آگ لگنے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔انقرہ میں دھماکا دہشت گرد حملہ ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے دہشت گرد حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری جانب دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دھماکے سے فضا میں دھواں اور آگ لگنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں