ترک پارلیمنٹ کا عمران خان کے نام خصوصی خط

اہم خبر یہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ترک پارلیمنٹ کی جانب سے فتح اللہ گولن موومنٹ کے خلاف کاروائی پر باقاعدہ تحریری طور پر شکریہ اداکیا گیا ۔ترک پارلیمنٹ کی تاریخ میں کسی بھی سربراہ مملکت کا پہلی مرتبہ شکریہ ادا کیا گیا ھے۔اظہار تشکر کا خط بزریعہ وزارت خارجہ روانہ کیا گیا۔
ترکی کے ارکان پارلیمنٹ کا وزیر اعظم عمران خان کے نام خظ میں ترکی کی جانب سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے خط کے متن کے مطابق ترکش پارلیمنٹ نے کہا کہ پاکستان میں ترک اسکول معارف فاونڈیشن کے حوالے کرنے پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کا قابل اعتماد شراکت دار ہے.
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ فیٹو کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تعلقات کا ثبوت ہے ، پاکستانی قیادت کے ساتھ مل کر کر دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں ، ترکی پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں دو طرفہ تعاون جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں