سیکورٹی فورسز نے تربت میں نیول ایئر بیس پی این ایس صدیق پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب سیکورٹی اہلکاروں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے موثر جواب دیتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرنٹیئر کور بلوچستان کے سپاہی نعمان فرید نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگالیا۔ شہید کی عمر 24 سال اور مظفر گڑھ کا رہائشی تھا۔