نازیبا فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی خاتون سےامریکی صدرکی دوستی کا انکشاف ہوا ہے۔اس انکشاف کےبعد ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کےگھرچھوڑکرہوٹل منتقل ہونےکی اطلاعات ہیں۔میلانیہ ٹرمپ شوہر کے ساتھ ڈیووس بھی نہیں گئیں۔۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اخبارنےدعویٰ کیاتھاکہ ڈونلڈٹرمپ اوراداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کے درمیان تعلقات رہے ہیں۔اورڈونلڈٹرمپ نے اسٹورمی ڈینیئلز کوخاموش رہنےکیلیےمبینہ طور پرایک لاکھ تیس ہزارڈالرادا کیئے۔تاہم میلانیا ٹرمپ نے شوہر سے تعلقات میں کشیدگی کی خبروں کی تردید کی ہے۔۔ ترجمان میلانیاٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے تعلقات کشیدہ ہونےکی خبربےبنیادہے۔اقوام متحدہ میں امریکی ترجمان نکی ہیلی نے بھی ان خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسی خبریں بالکل جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔