ورلڈکپ کا اہم میچ: پاکستان اور آسٹریلیا کی بھرپور ٹریننگ

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا ایک اور اہم میچ جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، دونوں ٹیموں نے مقابلے کی تیاری کےلیے چنا سوامی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشنز کیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے شاہین آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، زمان خان اور سلمان آغا نے بھی پریکٹس کی، البتہ محمد حارث ٹریننگ میں شریک نہیں ہوئے۔

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں پہلے ٹیم پاکستان ٹریننگ کےلیے پہنچی، بخار میں مبتلا وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کے سوا تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ میں حصہ لیا۔

اس سے پہلے پی سی بی کے میڈیکل پینل نے ان تمام کھلاڑیوں کی صحت کا مکمل جائزہ لیا۔

ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی، شاہین آفریدی اور زمان خان نے مکمل رن اپ کے ساتھ بولنگ بھی کی۔

شام کے سیشن میں آسٹریلوی ٹیم ٹریننگ کےلیے آئی، اس کے کھلاڑیوں نے بھی خوب پریکٹس کی، میگا ایونٹ میں آسٹریلیا کے 3 میچز میں 2 پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان نے 3 میں سے 2 میچز جیتے ہیں۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں