بانی تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی۔
نیب کے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی، جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہےکہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔
جج نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہی تفتیش ہوگی۔