Emirate

حافظ نعیم الرحمن نے جماعت ِاسلامی پاکستان کی امارت کا حلف اٹھا لیا

لاہور: نومنتخب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے چھٹے امیر کی حیثیت سے جماعتِ اسلامی پاکستان کی امارت کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب جماعت کے مرکزی دفتر منصورہ میں منعقد ہوئی، حلف برداری میں جماعت اسلامی کے ہنماؤں،کارکنوں،سیاسی جماعتوں کے نمائندوں،وکلاء صحافی، اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ نئے امیر جماعت اسلامی کی مدت 2024تا اپریل 2029 تک ہوگی، مجلس شوریٰ نے ارکین کی رہنمائی کے لیے 3 نام تجویز کیے تھے، جس میں حافظ نعیم الرحمن، سراج الحق ، اور لیاقت بلوچ کا نام شامل تھا، تمام اراکین کی رائے شماری کے بعد حافظ نعیم الرحمن کو 5سال کے لیے امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں