across the country

ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

لاہور: بادل جم کر برسیں گے ،مون سون کے آخری اسپیل کا قبل از وقت آغاز کے بعد ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ممکنہ طور پر رواں سال کے مون سون کے آخری اسپیل کے قبل از وقت آغاز کے بعد مزید اور طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت ملک کے کئی علاقوں میں 15ستمبر سے بارشوں کے سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی کی گئی تھی، تاہم جمعرات 14 ستمبر کو لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف علاقوں میں جمعرات کے روز ہونے والی بارش سے گرمی کا زورٹو ٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ جمعرات کو مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی، بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کافی حد تک کمی آ گئی ۔

ماہرین موسمیات کے مطابق ایک جانب بحیرہ عرب کے راستے مون سون کی ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں، تو دوسری جانب شمالی علاقوں کے راستے مغربی ہواوں کی بھی آمد ہوئی ہے۔اس لیے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں