ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور کے علاقے کاہنہ میں 22 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دے دی۔
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر حلقہ این اے 123 کاہنہ میں جلسے کی اجازت دے دی۔
اس سے قبل لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس پر پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو اجازت نہیں تو پھر کسی کو بھی جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
عدالت نے ضلعی انتظامیہ سے جواب طلب کیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروایا اور بتایا کہ لبرٹی میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔