پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات پر جے آئی ٹی کی رپورٹ، سائفر کیس چالان کو بھی مسترد کردیا۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہےکہ چیئرمین عمران خان و وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف جمع کرایا گیا چالان سائفر کے جعلی اور بوگس مقدمے کی طرح بے معنی اور بے وقعت ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ عمران خان نے بارہا سائفر کی آزادانہ اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا جس کیلئے چیف جسٹس اور صدر کوخطوط لکھے گئے لیکن آج تک کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔