سینیٹ الیکشن کے دوران تحریک انصاف کے سینیٹرز نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے، بانی چیئرمین عمران خان کی تصاویر بھی ایوان میں لہراتے رہے۔تحریک انصاف نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔
سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ پختونخوا ممبران کے بغیر چیئرمین اور ڈپٹی کا الیکشن ناجائز ہے، اس لئے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کا حصہ نہیں بنے۔
ادھر مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہےکہ جعلی فارم 47 کا سازشی ٹولہ سینیٹ پر بھی قابض ہوگیا۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جمہوریت کی تاریخ میں ایک اور تاریک باب کا اضافہ ہوا، 5 کروڑ آبادی والے صوبے کو حق نمائندگی سے محروم کردیا گیا، پختونخوا کے ساتھ سوتیلے بھائی جیسے سلوک کیا جارہا، یوسف رضا گیلانی کو آج آئین شکنی کا ادراک ہوتا تو وہ شرمندہ ہوتے۔