ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کی صورتحال سے متعلق مغرب کے رویے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کشیدگی میں مغرب آگ پر تیل چھڑکنے کے سوا کچھ نہیں کررہا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہی۔
رجب طیب اردوان کا مغرب کے رویے پر کہنا تھا کہ عالمی میڈیا متعصبانہ نشریات سے قتل عام کی پردہ پوشی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا غیرمعمولی اجلاس قابل تعریف ہے، فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور فلسطینی کاز کی حمایت کرتے ہیں، انسانی امدادی سامان سے لدے 3 طیارے مصر روانہ کیے ہیں۔