اسٹیشنری پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا عندیہ

اسلام آباد :حکومت نے اسٹیشنری پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا عندیہ دے دیا۔اطلاعات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو یقین دہانی کروادی، حکومت کو اسٹیشنری پر جی ایس ٹی سے 2 سے 3 ارب روپے آمدن متوقع تھی۔

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اسٹیشنری مہنگی ہونے سے غریب طبقہ بچوں کو تعلیم نہیں دے سکے گا۔کمیٹی نے امیر طبقے کے لیے ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی 75 سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی سفارش کی ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ موٹرسائیکل والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی اسکیم شروع کی جائے، حکومت نے بجٹ میں پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے 80 روپے لیٹر کردی۔قائمہ کمیٹی خزانہ نے امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں پر خرچ کرنے کی سفارش کی ہے۔ فاروق نائیک نے موٹرسائیکل والے طبقے کے لیے سستے پیٹرول کے لیے الگ پمپ لگانے کی تجویز دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں