ٹیٹنس کے انجیکشن کی بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف

کراچی: کراچی میں ٹیٹنس کے انجکشن کی قلت ہوگئی ہے جس کے باعث انجکشن بلیک میں مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں سینئر وائس چیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن عبدالصمد بدھانی کاکہنا ہے کہ کراچی میں ٹیٹنس کےانجیکشن کی قلت سے مریضوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عبدالصمد بدھانی کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام مال کی عدم دستیابی سے ٹیٹنس کا انجیکشن مطلوبہ مقدار میں تیار نہیں ہو سکا، ٹیٹنس کے انجیکشن کی قلت سے مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

عبدالصمد بدھانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹیٹنس کا اے ٹی ایس انجیکشن ناپید ہے،کچھ دکاندار ٹیٹنس کا انجیکشن بلیک میں فروخت کر رہے ہیں، 50 سے 55 روپے کا 5 ملی لیٹرکا انجیکشن 10 گناہ زائد قیمت پر فروخت کیاجا رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ادویات ساز کمپنیوں کے مطابق انجیکشن کی تیاری کا مسئلہ حل ہو گیا ہے، جلد ٹیٹنس کا انجیکشن مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں