جے یو آئی، دیگر جماعتوں نے الیکشن میں تاخیر سے متعلق بیان دیئے، تیمور جھگڑا

تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے مناسب فیصلہ کیا۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ الیکشن تاخیر سے کرانے کی سازش پی ٹی آئی نے نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اور دیگر جماعتوں نے الیکشن میں تاخیر سے متعلق بیان دیے، عمیر نیازی اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں پشاور کے سوا کہیں اور پارٹی کنونشن کرنے کی اجازت نہیں ملی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی اور جوڈیشل افسران پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں