تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہےکہ ہمارے پوسٹرز پھاڑکر ہمارے خلاف پوسٹرز لگادیئے گئے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پوسٹرز میں میری تصویر لگاکر اس پر نیب زدہ تیمور نامنظور لکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک روپے کی کرپشن نہیں کی، نیب اور اینٹی کرپشن دفاتر میں پیش ہوچکا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس چھپانے کو کچھ نہیں، صحت کارڈ عوام کیلئے عمران خان کا تاریخی تحفہ تھا۔