ٹانک میں کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

ضلع ٹانک میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فارئنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد ٹانک اور گردونواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں