ٹی20ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے نیدر لینڈ ز کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست دیدی

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے انتہائی سنسنی خیز مرحلے کے بعد نیدر لینڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے میچ جیت لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ملر کی شاندار نصف سینچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کی جانب سے دیا گیا 104 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور کی آخری گیند پر عبور کر لیا ۔ ڈیوڈ ملر نے 51 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگ کھیلی جس نے جیت میں سب سے اہم کردار ادا کیا ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپننگ مکمل فلاپ رہی ، ریزا ہنڈرکس 3 اور کوئنٹن ڈی کاک صفر پر پولین لوٹے جبکہ ایڈن مرکرام بھی ایک رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ ٹرسٹان سٹبزنے 33 بنائے ۔۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیدر لینڈ زکو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر نیدر لینڈ ز نے مقرررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے ، جس میں سیبرینڈ نے شاندار انگ کھیلتے ہوئے 14 رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ لوگان 23 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ نیدر لینڈ کی جانب سے وکرم جیت 12 اور سکاٹ ایڈورڈ 10 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اوٹینیل بارٹمین نے 4 وکٹیں لین جبکہ مارکو جانسن اور اینرچ نورٹیج نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں