آئرلینڈ کیخلاف میچ میں نمایاں پرفارمنس دینے والے قومی پلیئرز کیلئے ایوارڈ

آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نمایاں پرفارمنس دینے والے پاکستانی پلیئرز کیلئے ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے ایوارڈ دیے گئے۔گزشتہ روز ڈبلن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ا?ئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور قومی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ سیریز میں واپسی کر لی۔

گرین شرٹس نے 194 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کیا تھا، فخر زمان نے 40 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 78رنز بنائے تھے جب کہ محمد رضوان نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔آئرلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیے گئے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کوامپیکٹ پلیئر آف میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ صائم ایوب کو میچ کے بہترین فیلڈر کی ٹرافی دی گئی۔پاکستان ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے سینیئر مینجر وہاب ریاض نے پلیئرز کو ایوارڈ دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں