ججز کے خلاف شکایات: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ججز کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کل ساڑھے 11 بجے ہوگا۔

جسٹس مظاہر نقوی سمیت دیگر ججز کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں آئی تھیں۔

اجلاس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف شکایت کا جائزہ لیا جائے گا، کونسل میں جاوید اقبال کی تقرری اور کنڈکٹ کے خلاف 2 شکایات درج ہیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں