ملک بھر سے سڑکوں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

حکمنامے کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتیں 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے

حکم نامے کے مطابق متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پرتجاوزات ختم کریں-

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، کےایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں