انتخابات میں دھاندلی سے متعلق کیس میں درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کردیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ کوئی مذاق ہے، درخواست دائر کی خبریں لگوائیں اور پھر پیش نہیں ہورہے۔
عدالت نے سپریم کورٹ آفس کو درخواست گزار علی خان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کیس سے متعلق اطلاع کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے کیس کی سماعت بدھ 21 فروری تک ملتوی کر دی۔